عثمان خادم:گیس کی بندش کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر ہے۔
11 کلو والا ایل پی جی سلنڈر بھی سرکاری ریٹ سے 70 فیصد مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔
ایل پی جی مہنگی ہونے سے آٹو رکشہ ڈرائیور بھی پریشان ہیں۔