ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ سے مہنگا فروخت ہونے لگا

مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ سے مہنگا فروخت ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ابوبکر ارشد;مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ سے مہنگا فروخت ہونے لگا، مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 454 روپے فی کلو مقرر ہے۔

مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 465 سے 470 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

مٹن سرکاری قیمت 1600 روپے کے بجائے 2800 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے ہے اور مارکیٹ میں 1200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 251 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں انڈے 260 روپے فی درجن میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت بھی اب غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، شہریوں نے مرغی اور انڈوں کی سرکاری ریٹس پر فروخت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔