ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ لائسنس میں بے ضابطگیوں پر ٹیسٹ کیلئے سخت شرائط عائد

ڈرائیونگ لائسنس میں بے ضابطگیوں پر ٹیسٹ کیلئے سخت شرائط عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نیا طریقہ کار 17 ستمبر 2026 سے نافذ کر دیا جائے گا، جس کے تحت ٹیسٹ کے عمل کیلئے سخت شرائط عائد کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ای سائن ٹیسٹ پاس کرنے کے 24 گھنٹے کے اندر روڈ ٹیسٹ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ 24 گھنٹے میں روڈ ٹیسٹ نہ دینے پر ای سائن ٹیسٹ کا نتیجہ ختم ہو جائے گا اور مکمل پراسیس دوبارہ شروع کرنا پڑے گا۔

افسران کو نئے طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔ ای سائن اور روڈ ٹیسٹ 24 گھنٹے میں پاس کرنے کے باوجود پی ایس آئی ڈی نہ بنانے پر منظوری نہیں دی جائے گی۔

حکام کے مطابق پی ایس آئی ڈی جنریٹ نہ کرنے پر 24 گھنٹے بعد دونوں ٹیسٹ کے نتائج ضائع ہو جائیں گے، جبکہ 7 دن میں پی ایس آئی ڈی فیس جمع نہ کرانے پر پورا پراسیس کینسل ہو جائے گا۔

پی ایس آئی ڈی ایکسپائر ہونے کی صورت میں ای سائن اور روڈ ٹیسٹ دوبارہ 24 گھنٹے کے اندر دینا ہوں گے۔

ٹریفک حکام کے مطابق روڈ ٹیسٹ والی سائٹ ریگولر لائسنس ایپلیکیشن جمع کرے گی، جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام اضلاع کے ٹریفک سربراہان کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔