ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برانڈ لوگو والے کیرینگ بیگ کےاضافی پیسے وصول کرنا غیرقانونی قرار

 برانڈ لوگو والے کیرینگ بیگ کےاضافی پیسے وصول کرنا غیرقانونی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور کی کنزیومر کورٹ نے برانڈ لوگووالے کیرینگ بیگ کے اضافی پیسے وصول کرنے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
پشاور کی کنزیومر کورٹ نے برانڈ لوگو والے کیرینگ بیگ کے اضافی پیسے وصول کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے صارفین سے برانڈ لوگو والے کیرینگ بیگ کے 30 روپے وصول کرنے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

جج نصراللہ خان گنڈاپور نےمعروف کپڑوں کےبرانڈ پرمجموعی طور پر 50 ہزار روپےجرمانہ عائدکردیا،عدالت نےکمپنی کومدعیہ سےوصول کیےگئے 30 روپےواپس کرنے اور 25 ہزار روپےہرجانہ اداکرنےکا حکم دیا،کمپنی کومزید 25 ہزار روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer