ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور: انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

بہاول پور: انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور نے 2025 کے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات اسماء قاسم نے اس بات کی تصدیق کی کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے مکمل نتائج کل جاری کیے جائیں گے۔

ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز میں ہوریم اکرم نے 1164 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ابیھہ اعجاز نے 1163 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ ملیحہ خان نے 1162 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایف ایس سی پری میڈیکل گروپ میں ہوریم اکرم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ابیھہ اعجاز دوسری اور امینہ فاطمہ اور عمارہ منیر نے تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر حاصل کی۔

پری میڈیکل بوائز گروپ میں محمد معاویہ نے 1150 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن، محمد عبدالرافع نے 1149 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن اور محمد عبداللہ ضیا اور محمد عثمان نے 1146 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ گروپ میں ملیحہ خان نے 1162 نمبروں کے ساتھ فی میل میں پہلی پوزیشن، جبکہ زوہا احسن نے 1160 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ بوائز گروپ میں محمد مصعب نے 1152 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد فیضان نے 1150 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل سائنس گروپ میں فاطمہ اصف نے 1142 نمبروں کے ساتھ فی میل میں پہلی پوزیشن، عزہ نور نے 1140 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ اریبا غوث نے 1132 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس بوائز گروپ میں عبدالرحمن نے 1142 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن، محمد عبداللہ نے 1131 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، اور ابراہیم نے 1126 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہیومنٹیز گروپ میں ایمن جعفر نے 1117 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، زنیرہ صدیق نے 1075 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن، جبکہ نمرا شوکت اور نمرا نے مشترکہ طور پر 1073 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومنٹیز بوائز گروپ میں سید عمیر اقبال نے 1048 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن، عثمان علی نے 1043 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن، اور سلمان اقبال نے 1042 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بورڈ کی انتظامیہ نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی اور ان کی محنت و کامیابی کو سراہا۔ تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو ان کے شاندار نتائج پر تہنیت پیش کی گئی۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer