ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر پابندی عائد

بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے اپنے کھلاڑیوں کے نیٹ سیشنز کے دوران پاکستانی نیٹ بولرز یا کلب کرکٹرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دبئی میں بھارتی ٹیم کے پریکٹس سیشنز کے دوران جب پاکستانی کلب کرکٹرز نیٹ بولنگ کے لیے موجود ہوتے ہیں تو ان کے موبائل فون پہلے ہی لے لیے جاتے ہیں تاکہ کوئی تصویر یا ویڈیو نہ بنائی جا سکے۔ یہ موبائل فون اس وقت تک واپس نہیں کیے جاتے جب تک بھارتی ٹیم پریکٹس مکمل کر کے واپس نہ چلی جائے۔

یاد رہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جن میں پاکستانی نیٹ بولرز بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے۔ ان تصاویر کے بعد بی سی سی آئی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی اور رازداری کو بنیاد بناتے ہوئے یہ پابندی لگائی ہے۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ فیصلہ مستقل ہے یا صرف جاری ایشیا کپ یا کسی مخصوص ایونٹ کے لیے عارضی نوعیت رکھتا ہے۔