ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی20 ایشیا کپ : میچ کا وہ ’ٹرننگ پوائنٹ ‘ جس سے افغانستان کو شکست ہوئی

 ٹی20 ایشیا کپ : میچ کا وہ ’ٹرننگ پوائنٹ ‘ جس سے افغانستان کو شکست ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی20 ایشیا کپ کے 9ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی تھی، کرکٹ شائقین بھی اس میچ کو دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے، جیت کے قریب پہنچنے والی افغانستان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹی20 ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہے، گزشتہ روز بنگلہ دیش اور افغانستان میں دلچسپ مقابلہ ہوا، ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 154 رنز بنائے، جواب میں افغانستانی ٹیم 146 بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 میچ میں ’ ٹرننگ پوائنٹ ‘ اُس وقت آیا جب کپتان راشد خان اور کریم جنت کریز پر موجود تھے، بنگلہ دیش کے سپنیر نسوم کی بال پر رنز لینے کے لئے کریم جنت بھاگے مگر کپتان راشد خان بھاگنے کے لئے تیار نہیں تھے  کیونکہ بال سیدھی فیلڈر کے ہاتھ گئی جس نے وکٹ کیپر کی طرف تھرو پھینکی اور کریم جنت کے واپس پہنچنے سے پہلے ان کو رن آؤٹ کردیا۔

اُس وقت افغانستان کو جیت کے لئے 18 گیندوں پر 31 رنز درکار تھے جبکہ 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔