ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکن گوشت کی قیمت میں کمی، مٹن اور بیف سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ مہنگے

چکن گوشت کی قیمت میں کمی، مٹن اور بیف سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:شہر میں چکن گوشت کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے,آج چکن کے گوشت کی فی کلو قیمت 15 روپے کمی کے بعد 562 روپے مقرر کر دی گئی۔

دوسری جانب مٹن اور بیف کی قیمتیں تاحال سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔ مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں یہ 2600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح بیف کی قیمت 1200 روپے فی کلو سرکاری ریٹ کے مقابلے میں 1400 روپے تک وصول کی جا رہی ہے۔

فارم سے نکلنے والے زندہ برائلر کا ریٹ 360 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 374 روپے جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

انڈوں کی قیمتیں بدستور مستحکم ہیں اور یہ 305 روپے فی درجن کی سطح پر فروخت ہو رہے ہیں۔