ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نو مئی میں سزا یافتہ احمد خان بھچراوراحمدچٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل،جواب طلب

نو مئی میں سزا یافتہ احمد خان بھچراوراحمدچٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل،جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : نو مئی میں سزا یافتہ احمد خان بھچراوراحمدچٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، لاہور ہائیکورٹ نے انٹراکورٹ اپیلوں پر فیصلہ جاری کردیا،اپیلوں پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے 3 روز میں جواب طلب کرلیاگیا۔
 جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس وقار حیدر اعوان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق ایم پی اے احمد خان بچھر اور سابق ایم این اے محمد احمد چٹھہ کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا ،عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بادی النظر میں فریقین کو سننا ضروری ہے، اسی لیے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ اپیل کنندگان نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن درخواستگزاروں کو ان کا موقف سنے بغیر نااہل کرنے کا قانونی اختیار نہیں رکھتا۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نااہلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer