(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں وہ کسی سیاسی شخصیات یا کسی دوست کے ساتھ موجود ہیں، حریم کی ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہیں، ویڈیو نے صارفین کا پارہ ہائی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی، حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ نئی ویڈیوز بنا کراپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جن کی وجہ سے حریم شاہ پر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ساحل پر اپنے شوہر کے ساتھ سیر و تفریح کررہی ہیں جبکہ اردگرد خواتین اور بچے بھی نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
ایک اور شئیر کی گئی ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
View this post on Instagram