جی سی یونیورسٹی طلبہ کیلئے انتباہ جاری

 GCU announced intermediate 1st year classes schedule
کیپشن: GCU announced
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) جی سی یونیورسٹی میں فرسٹ ایئر پارٹ ون کی کلاسز کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے لئے انتباہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق طلبہ اپنی کلاسوں میں شامل ہونے کے لیے 19 ستمبر صبح 8 بجے جی سی یو میں کیمپس کے نئے بلاک میں رپورٹ کریں۔

فیکلٹی طلبہ کی رہنمائی کے لیے پیر کی صبح ہیلپ ڈیسک پر دستیاب ہو گی۔ پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے رول نمبرز کی فہرست، ٹائم ٹیبل اور سیکشنز کے تعین کا طریقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا۔19 اور 20 ستمبر کو اورینٹیشن سیشنز ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer