خفیہ کیمرے سے خواتین کی بنائی ویڈیو منظر عام پر

WOMEN'S VIDEO VIRAL SOCIAL MEDIA
کیپشن: WOMEN'S VIDEO
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) خواتین کی عصمت دری،ناروا سلوک اور تشددکے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس پر پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، حالات اس قدر نامساعد ہوچکے ہیں کہ عوام کی جان و مال کے محافظ بھی ایسے واقعات میں ملوث پائے جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو راہ چلتے خواتین کی ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی،بدترین تشدد،زیادتی جیسے سنگین جرائم کی کئی ویڈیو موجود ہیں، ملزمان کے شر سے خواتین کا گھروں سے نکلنا بھی محال ہوگیا ہے، ایسے عںاصر کے سر پر بااثر شخصیات کا ہاتھ ہوتا ہے جو خواتین سے ہمدری جگاتے ان کی عزت پامال کرتے ہیں اور بعد ازاں پولیس کی جیب گرم کر کے آزاد گھومتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک ٹریفک پولیس کو راہ چلتے خواتین کی ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا نظر آنے والا اہلکار لاہور ٹریفک پولیس کا ہے جو کہ مختلف جگہوں پر ڈیوٹی کے دوران کئی راہ چلتی خواتین کی ویڈیوز بناچکا ہے، عمران نامی اہلکار نے خواتین کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر اپنے اکاؤنٹ' عمران صاحب' پر اپ لوڈ کیں، ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی اور اہلکار کو اس غیراخلاقی حرکت پر معطل کردیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اپنے غصے کا اظہا رکرتے اہلکار کو آڑے ہاتھوں لیا اور دل کھول کر اس کو برا بھلا کہا جبکہ کچھ نے سزا کا بھی مطالبہ کیا۔ ویڈیو کو انسٹاگرام پر 'اردو نیوز' نے شیئر کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Urdu News (@urdunews_com)

M .SAJID .KHAN

Content Writer