نئی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے پر پیٹرول پمپس نے خریداری روک لی

Petrol Prices
کیپشن: Petrol Prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے پر پیٹرول پمپس نےخریداری روک لی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپس کی جانب سے خریداری نہ ہونے پر پیٹرول پمپس خالی ہونے کا خدشہ ہے, پیٹرول کی قیمت گرنے کے باعث پمپس کمپنیوں سے پیٹرول نہیں خرید رہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنا تھا جو ابھی تک نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج متوقع ہے، وزیر اعظم آفس نے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا ہے۔