پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرنا شاہ رخ خان کو مہنگا پڑگیا

shahrukh khan
کیپشن: shahrukh khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : پاکستانی کرکٹرز کی تعریف پر  بھارتی اداکار شاہ رخ خان پھر ہندو انتہاپسندوں کےنشانہ پر ، سوشل میڈیا پر پرستاروں اور مخالفین میں جنگ چھڑ گئی
رپورٹ کے مطابق ٹاپ اسٹار شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو جس میں وہ کہہ رہے کہ پاکستانی ٹی 20 کھلاڑی  دنیا بھر میں سب سے بہترین ہیں وہ نمبر ون ہیں اچانک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے  انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا اور ان کے خلاف نفرت انگیزنسلی اور مذہبی ریمارکس پوسٹ کرنا شروع کردئیے دیکھتے ہی دیکھتے ان کے خلاف ہیش ٹیگ بائیکاٹ شاہ رخ خان  کی مہم شروع ہوگئی جس پر ان کے پرستار بھی متحرک ہوگئے اور انہوں نے ہیش ٹیگ وی لو شاہ رخ خان کا ٹرینڈ شروع کردیا۔ ان کی آنے والی فلم '' پٹھان'' کے نام پر بھی اعتراض کیا گیا اور انہیں انتہاپسند اور غدار قرار دیا گیا۔

بھارت میں ہندوتوا اپنے مکروہ ترین اور نفرت انگیز ترین انتہا پر پہنچ چکی ہے۔ مسلمانوں کو سرعام نذرآتش کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار کر بھی ہندوؤں کو اطمینان حاصل نہیں ہوا اور اب انہوں نے شاہ رخ خان کی پرانی ویڈیو کو بنیاد بنا کر سپر اسٹار کے خلاف گھٹیا مہم کا آغاز کردیا ہے جس پر بالی وڈ اور لالی وڈ میں اظہار تشویش کیا جارہاہے