(عثمان علیم) میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے مال روڈ پر تھری ڈی زیبرا کراسنگ متعارف کروا دی، کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن کا کہنا ہے کہ شہر کی 20 سڑکوں پر تھری ڈی زیبرا کراسنگ متعارف کروائی جائے گی۔
کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن کی طرف سے لاہور کی 20 سڑکوں پر تھری ڈی زیبرا کراسنگ بنوانے کے فیصلہ پر عملدرآمد کراتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پہلی تھری ڈی زیبرا کراسنگ متعارف کروا دی۔
ابتدائی مرحلہ میں زیبرا کراسنگ مال روڈ پر بنائی گئی ہے، کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن کا کہنا ہے کہ تھری ڈی زیبرا کراسنگ کا مقصد شہریوں کو خوبصورت ماحول فراہم کرنا ہے،تھری ڈی لین مارکنگ ٹریفک میں مددگار ثابت ہو گی،انٹرنیشنل معیار کے مطابق ڈیزائن تیار کیا گیا ہے۔