مسافر کے ماسک نہ پہننے پر پائلٹ نے جہاز اتار دیا

مسافر کے ماسک نہ پہننے پر پائلٹ نے جہاز اتار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :دوران پرواز ماسک نہ پہننا دو مسافروں کو مہنگا پڑگیا، پائلٹ نے منزل سے قبل ہی جہاز لینڈ کردیا۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلنے کے بعد طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے فیس ماسک لگانے کی ہدایات جاری کی تھی تاکہ کورونا کا پھیلاؤ روکا جاسکے لیکن جاپان میں دو مسافروں نے فیس ماسک پہننے سے انکار کیا تو انہیں جہاز سے اتار دیا گیا۔

یہ واقعہ جاپان کی دو مختلف پروازوں میں پیش آیا، پہلا واقعہ جاپان کے شمالی صوبے ہوکاڈو سے اڑنے والی مقامی پرواز میں عملے نے مسافر کو ماسک پہننے کی تاکید کی اور ہدایت نظر انداز کرنے پر مسافر کو جہاز سے نکال دیا۔مسافر کو جہاز سے نکالنے کے دوران پرواز کو اڑان بھرنے میں 30 منٹ کا تاخیر کا شکار ہونا پڑا۔متاثرہ مسافر کا کہنا تھا کہ فیس ماسک لگانے کے باعث اسے الرجی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لیے وہ ماسک نہیں لگاتا۔
 
دوسرا واقعہ جاپان کے شہر کشیرو میں پیش آیا جہاں دوران پرواز پائلٹ نے مسافروں کو ماسک لگانے کی ہدایات دی لیکن ایک مسافر نے ماسک لگانے سے انکار کیا تو کپتان نے منزل سے پہلے ہی جہاز کو لینڈ کرکے مسافر کو جہاز سے نیچے اتار دیا۔

یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد  تین کروڑ سے زیادہ ہے،تقریباً 10 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد 2 کروڑ اٹھارہ لاکھ سے زیادہ ہے،اس وقت سب سے زیادہ مریض بھارت میں ہیں۔ پاکستان میں حالات معمول پر آچکے ہیں،تمام چیزیں ایس او پیز کے تحت کھول دی گئی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer