ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیلئے مختص فنڈ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو منتقل

 کورونا کیلئے مختص فنڈ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) بزدار سرکار نے کورونا فنڈز سے 50 کروڑ روپے نیا پاکستان ہاؤسنگ  منصوبے کو منتقل کردیئے۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ روز کورونا کیلئے مختص فنڈ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی، ذرائع نے بتایا کہ پچاس کروڑ روپے کورونا کے لیے مختص فنڈ سے نکال کر پاکستان تحریک انصاف کے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو دیئے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب نےکورونا فنڈ سے50 کروڑ روپے منتقل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق فنڈ کم آمدن والے افراد کیلئے نئے گھروں کی تعمیر پر خرچ ہوں گے، جبکہ بجٹ میں کورونا کومبیٹ فنڈ کے لیے دس ارب روپے مختص ہیں۔

حکام کے مطابق کورونا فنڈ شعبہ صحت کیساتھ ساتھ دیگر عوامی فلاح کے اہداف کو مکمل کرنے کیلئے بھی خرچ کیے جائیں گے۔

دوسری جانب ایل ڈی اے نے وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے  قانونی تحفظات دور کئے بغیر  ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لے آوٹ کو بنیادی نقشہ میں شامل کرلیا، ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان منصوبے میں ہلوکی میں 35 ہزار سے زائد فلیٹس بنائے جائیں گے، ایل ڈی اے سٹی کے مخصوص مقصد کیلئے لی گئی اراضی میں نیا پاکستان شامل کرنے کا سوال کھڑا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ نے نئے قانونی نکات اٹھا دئیے ہیں، ایل ڈی اے سٹی میں کوٹے کے تحت ملازمین کو فلیٹس الاٹ کیسے کریں؟ نیا قانونی تکتہ کھڑا ہوگیا، ایل ڈی اے سٹی میں نیا پاکستان کیسے شامل کریں؟ قانونی نکتے پر تحفظات دور نہیں ہوئے۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے فیصلے پر ترمیم کو کابینہ سے منظور کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔   

Sughra Afzal

Content Writer