ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کیلئے بری خبر، فری انٹرنیٹ کی سہولت ختم

شہریوں کیلئے بری خبر، فری انٹرنیٹ کی سہولت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اور بلدیاتی اداروں کا رخ کرنے والے شہریوں کے لیے بری خبر، بلدیاتی اداروں میں بھی فری انٹرنیٹ کی سہولت ختم کردی گئی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وائی فائی مشینری واپس لینے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔

شہر کے نو زونز اور بلدیاتی اداروں میں آنے والے شہری اب مفت انٹر نیٹ سہولت سے محروم ہوگئے، پنجاب وائی فائی سروس میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں میں بند کردی گئی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وائی فائی مشینری واپس لینے کے لیے ایم سی ایل اور بلدیاتی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔

سابقہ دور حکومت میں سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر فری وائی فائی سروس کے لیے مشینری تنصیب کی گئی تھی تاہم اب وائی فائی سروس میسر نہیں ہوگی۔