وزیر اطلاعات فیاض الحسن نے بھارتی اداکاروں کو للکار دیا

وزیر اطلاعات فیاض الحسن نے بھارتی اداکاروں کو للکار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: صوبائی وزیر اطلاعات کا پاکستانی اداکاروں کے بعد توپوں کا رخ بھارتی اداکاروں کی طرف، بھارتی اداکاروں کو بھی للکار دیا، پاکستان کے خلاف ڈائیلاگ مارنا سنی دیول، اجے دیوگن کے لیے آسان ہے لیکن عملی طور پر پاکستان کے خلاف کچھ کرنا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے الحمراء ہال میں یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے زیراہتمام یوم دفاع و شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی اداکاروں کو اپنے نشانے پر رکھ لیا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف فلمیں بنانا اور ڈائیلاگ مارنا بہت آسان ہے لیکن جب حقیقت میں زمین پر حقائق کا سامنا کرو گے تو مشکل ہوگی۔ اجے دیوگن اور سنی دیول سن لیں پیار سے مانگو گے تو کھیر دیں گے، کشمیر مانگو گے تو چیر دیں گے

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے ہمارے ہیرو ہیں، سپاہی مقبول حسین پر ڈارمہ آئندہ ماہ جب کہ بہادر بچے اعتزاز حسن پر ڈاکومنٹری بھی بنائی جارہی ہے۔

تقریب میں بچوں نے سپاہی مقبول حسین کے بھارتی قید میں پیش آنے والے واقعات پر ٹیبلو بھی پیش کیا۔