ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنادی

پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنادی۔

پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز میں داخلہ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پی سی بی کے فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں لانا اور ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں کل اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔