سٹی42: وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی بےگناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی۔ بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے گا۔ کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا لیکن ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی.
بدمنی، انتشار اور انتہاپسندی پھیلانے والے عناصر سےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ محسن نقوی نے یہ باتیں مذہبی سیاسی جماعت کے رہنما اویس نورانی کی ملاقات میں کہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں اویس نورانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور بےامنی، انتشار اور انتہاپسندی پھیلانے والے عناصر سےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل اویس نورانی کی اس ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ کسی بھی بےگناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے گا، کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں سےسختی سے نمٹا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر داخلہ نے مستحکم الفاظ میں بتایا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔
محسن نقوی نے کہا، " قائد اعظم کے پاکستان میں شرپسند عناصر اور انتہا پسندوں کی کوئی گنجائش نہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ بدامنی، انتشار اور انتہاپسندی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا، مذہبی ہم آہنگی اور صبر وتحمل کے فروغ میں علمائے کرام کی قابل قدر خدمات ہیں، پائیدار امن اور رواداری کے فروغ کیلئے تمام طبقات کو بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔ دینی تعلیم کا فروغ ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے۔
شاہ اویس نورانی کا کہنا تھاکہ پائیدار امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کیلئےہر ممکن تعاون کریں گے۔