سٹی 42: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے بولٹن مارکیٹ اور گارڈن ایسٹ سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرلیے ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزموں میں محمد مناف اور محمد عمران شامل ہیں ۔ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ملزموں کے قبضے سے 2415 یو اے ای درہم، 2604 امریکی ڈالر، 1015 یورو، 815 سعودی ریال، 550 انڈین روپے برآمد ہوئے ۔
ملزموں کے قبضے سے ہانک کانگ ڈالر اور 12 لاکھ 9 ہزار پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے ۔
ملزموں سے مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزموں سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے
ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔