ویب ڈیسک: ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے ریاست کے خلاف مواد پوسٹ کرنے میں ملوث پی ٹی آئی کی کارکن فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے دو صفحات پر مشتمل اپنے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ این سی سی آئی اے نے ٹویٹس کے سکرین شاٹ ریکارڈ میں لگائے،ان سکرین شاٹس سے ریاستی اداروں کیخلاف افراتفری اور انارکی ظاہر نہیں ہوتی،ملزمہ کا معاملہ مزید انکوائری کا طلب گار ہے، ملزمہ کو مزید جیل میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
عدالت ملزمہ کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا تھاجبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کو این سی سی آئی اے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔