ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد میں طالبہ نے امتحان میں فیل ہونے پر خودکشی کر لی

حافظ آباد میں طالبہ نے امتحان میں فیل ہونے پر خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حافظ آباد میں ایک افسوسناک واقعہ میں فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحان میں فیل ہونے پر ایک طالبہ نے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق طالبہ کی شناخت طیبہ کے نام سے ہوئی ہے، جس نے امتحان میں ناکامی کے بعد دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا۔ اہلِ خانہ نے فوری طور پر اسے ٹراما سینٹر منتقل کیا، تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکی۔

طالبہ کے والد نے تصدیق کی کہ بیٹی اپنی فیل ہونے کی خبر سے شدید پریشان تھی، جس کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

اس سے قبل اپر دیر کے علاقے گندیگار پائیں میں بھی ایک 15 سالہ طالبہ نے میٹرک کے امتحان کے نتائج سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی تھی۔

پولیس کے مطابق طالبہ انمول نے حال ہی میں ملاکنڈ بورڈ کے تحت ہونے والے ایس ایس سی امتحان میں 1200 میں سے 1010 نمبر حاصل کیے تھے، مگر وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی۔ جذباتی دباؤ کے باعث اس نے خود کو گولی مار لی۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔