ثمرہ فاطمہ:لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح بڑھ گئی،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔
شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 304 ریکارڈ کی گئی۔گلبرگ جی تھری645،پیراگون میں آلودگی کی شرح 583ریکارڈ،عسکری ٹین 555، سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 533 جبکہ غازی انٹرچینج 441،شادمان میں آلودگی کی شرح 435ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ماہرین کے مطابق بچے،بزرگ صبح اور شام میں غیرضروری سفر نہ کریں،شہریوں کو گھروں کی کھڑکیاں ،دروازے بند رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔