عوام کیلئے ایک اور خوشخبری،گھی کی قیمت میں بڑی کمی

 عوام کیلئے ایک اور خوشخبری،گھی کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معاشی اعشاریوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک کے بعد ایک اچھی خبر آ رہی ہے ، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد اب معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی کر کر دی گئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی  کا اعلان کیا گیا ہے ، ترجمان یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن   کا کہنا ہے کہ معروف برانڈزکے گھی کی قیمت میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38 روپے تک کی کمی کی گئی ،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر سے لیکر 36 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی  ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیاہے۔

 ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی عام صارفین کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔