گاڑیوں کی رجسٹریشن کرانے والوں کے لئے اہم خبر

گاڑیوں کی رجسٹریشن کرانے والوں کے لئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: 530میں ملنےوالے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈز کی قیمتوں میں300فیصد کااضافہ متوقع ہے۔ 

 ایکسائزحکام کے مطابق ٹیکنیکل بڈ کے ڈیڑھ ماہ بعدمحکمہ ایکسائز نے فنانشل بڈ کھول دی، موجودہ قیمت کی نسبت 300فیصد اضافی ریٹس کمپنیوں کودے دیئے، فنانشل بڈ میں کوالیفائی 2 کمپنیوں میں سب سےکم ان باکس کمپنی نے 1485 روپے ریٹ دیا، جاز کمپنی نے فنانشل بڈ میں 1675 روپے کی بڈ فائل کی تھی۔

 ایکسائزحکام کے مطابق موجودہ کارڈز کمپنی کی جانب سے ایکسایزکو 438 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے، ایکسائز شہریوں سے 530 روپے وصول کرتاہے، 2017 میں ان باکس کمپنی کو 5 سال کا 438 روپے فی کارڈ کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ فنانشل بڈ ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز احمد سعید کی موجودگی میں کھولی گئی۔