شمالی چھاؤنی ،ناجائز اسلحہ فروخت کرنے والا ڈیلر گرفتار

شمالی چھاؤنی ،ناجائز اسلحہ فروخت کرنے والا ڈیلر گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین :ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ ڈیلر کے خلاف پولیس ان ایکشن،ایس ایچ او شمالی چھاؤنی نے ناجائز اسلحہ فروخت کرنے والا ڈیلر گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او شمالی چھاؤنی کی پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی،خفیہ اطلاع پر ناجائز اسلحہ ڈیلر عبدالرزاق کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتارکر کے ،ملزم سے کروڑوں روپے مالیت کی 05 رائفلیں، 10 پستول، میگزینز اور سینکڑوں گولیاں برآمدکر لی گئیں۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم کا علاقہ غیر سے بزریعہ ان لائن اسلحہ منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ،ملزم کے خلاف  مقدمہ درج کر کےدیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں جاری ہیں۔ایس پی نے بتایاکہ نا جائز اسلحہ، شو آف ویپن، ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔