ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پٹرولیم مصنوعات اورڈالرکی قدرمیں کمی,اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کوئی فرق نہ پڑ سکا

 پٹرولیم مصنوعات اورڈالرکی قدرمیں کمی,اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کوئی فرق نہ پڑ سکا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد) پٹرولیم مصنوعات اورڈالر کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کوئی فرق نہ پڑ سکا۔

 پٹرولیم مصنوعات اورڈالرکی قدرمیں کمی کافائدہ عوام کونہ ہوسکا، اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جوں کی توں برقرار ہیں، 20کلوآٹےکےتھیلے کی فروخت 2700 روپے میں جاری ہے۔

 چینی یوٹیلیٹی سٹورز میں147 روپے فی کلو، اچھےمعیار کا چاول 400 روپے فی کلوگرام، مٹن 2200 سے 2400 روپے ،بیف 800 سے ایک ہزار روپےمیں فروخت ہو رہا ہے۔

 علاوہ ازیں عوامی ضروریات زندگی، الیکٹرونکس، فرنیچر،بلڈنگ میٹریل تاحال مہنگے کے مہنگے ہیں، عوام حکومت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer