ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل

ایس ایچ اوز،معطل، اے ایس آئی ،شاہدرہ ٹاؤن، مستی گیٹ ،سٹی42
کیپشن: Punjab police, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)دن بدن بڑھتے جرائم ، سٹریٹ کرائم کا خاتمہ ، شکایات کا ازالہ کیسے کیا جائے ؟ ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے ناقص کارکردگی پر متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کر دیئے۔

ناقص کارکردگی پر تھانے کی سطح پر افسران کی تبدیلیاں شروع کردی گئیں ،ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او باغبانپورہ کو سب انسپکٹر سے اے ایس آئی بنا دیا ، ایس ایچ او مستی گیٹ شہریار بٹ کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹایا گیا ۔

ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن دلاور حسین کو معطل کیا گیا ، ایس ایچ او مصطفی آباد ادریس قریشی کو عہدے سے ہٹادیا گیا ، ایس ایچ او ٹبی سٹی محمد زبیر بھی کلوز لائن کر دیئے گئے جبکہ ایس ایچ او عظیم انور موچی گیٹ سے ٹبی سٹی ، سب انسپکٹر حسین زبیر ایس ایچ او موچی گیٹ ، انسپکٹر افضل ڈوگر ایس ایچ او باغبانپورہ ، سب انسپکٹر اسداللہ ایس ایچ او مصطفی آباد ، انسپکٹر مقصو د گجرایس ایچ او کو شاد باغ سے شاہدرہ ٹاؤن ، انسپکٹر سیف اللہ نیازی ایس ایچ او شادباغ ، سب انسپکٹر فاروق اعظم مناواں سے رائے ونڈ، انسپکٹر سہیل شہزاد ایس ایچ او مناوں تعینات کر دیئے گئے۔