ویب ڈیسک:پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 1 شخص موت کی آغوش میں چلا گیا۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں مزید صرف 38 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 24 کی حالت تشویش ناک ہے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 621 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 73 ہزار 403 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 10 ہزار 506 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار 725 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔