عمران خان کو شکست دینے والے حکیم بلوچ کا بیان سامنے آگیا

File Photo
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ضمنی انتخابات میں این اے 237 ملیر میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شکست دینے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کا بیان سامنے آگیا۔

عبدالحکیم بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو کراچی کے عوام نے مسترد کر دیا ہے، عمران خان کو اپنا بیانیہ تبدیل کرنا پڑے گا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ملیر کی گرین بیلٹ کو بحال کرنا ہے، کراچی کے دیگر مسائل بھی ترجیحات میں شامل ہیں، کراچی میں قبرستانوں کی جگہ نہیں ہے وہ بنائیں گے۔

این اے 237 سے تمام 194 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32 ہزار567 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ عمران خان 22 ہزار 493 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔