ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی پیشکش پر اداکارہ حبا بخاری کا چونکا دینے والا جواب

Hiba Bukhari was offered marriage by a fan
کیپشن: Hiba Bukhari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، مقبول ڈرامہ' دیوانگی' کی اداکارہ نےاپنی شادی کے سوال پر چونکا دینے والا جواب دیا۔

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کی جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے کامیابیاں سمیٹیں اور جلد انڈسڑی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے کئی سیریلز میں کام کیا، ان کے چاہنے والوں بھی حبا بخاری کی اداکاری کے معترف ہیں،اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک سوالات کا لائیو سیشن کیا جس میں مداحوں نے ان سے دلچسپ سوالات کئے اور اداکارہ نے ان کے جوابات بھی دیے۔

سوشل میڈیا پرلائیو گفتگوکے ایک سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی تو انہوں نے کہا کہ میں سِنگل نہیں ہوں،حبا بخاری نے شادی سے متعلق کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میری جلد شادی ہوجائے ۔

انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ شادی جب بھی کی سب کو بتا کر کریں گی تاہم اس حوالے سے معاملات طے میں کچھ وقت درکار ہے جس کے لئے تھوڑاانتظارتو کرنا پڑے گا,ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ' کیا آپ نے کبھی کسی سے پیار کیا؟ حبا کا کہناتھا کہ' جی ہاں' شکر اللہ'

M .SAJID .KHAN

Content Writer