دولہے کی موجودگی میں دلہن کا دوستوں کے سامنے ڈانس؛ ویڈیو منظر عام پر

Angry dulhan demands THIS from dulha
کیپشن: dulhan dance
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں،شادیوں میں ہونے والےمضحکہ خیز واقعات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر موجود ہیں،ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہن کو دلہا کے دوستوں کے سامنے پنجابی گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شادی کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لئےدلچسپ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کی جاتی ہیں، ایسی ویڈیوز زیادہ تر بھارت میں ہونے والی شادیوں کی ہیں کیونکہ آج کے دور میں یہ ٹرینڈ نکلا ہوا ہے کہ شادی کے پرمسرت لمحات کو  یادگار بنایا جائے اور  ویڈیو سوشل میٖڈیا پر وائرل جائے، ایک ایسی ہی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ناراض دلہن اپنے شوہر سےکچھ مطالبہ کرتی نظر آتی ہے اور دلہے کے دوستوں کے سامنے ڈانس کررہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہے اور دلہن کے دوست اس کے ارگرد موجود ہیں جو کہ اس موقع پر  کسی تفریح کو بھولنا نہیں چاہتے تھے، ان حسین لمحات میں دولہا اور دلہن شادی کے مقام پر ایک باغ میں کھڑے ہیں ، اسی وقت دلہن کو بھارت کے پنجابی گلوکار' جسک مانک' کے گانے 'لہنگا' پر ناچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر دلہن کے دوست ہنس پڑے جب دلہن نے دھن گاتے ہوئے دولہے کو اچانک طعنہ دیا، دلہن کے اس انداز پر دلہا بھی اپنے دوستوں کے ساتھ ہنسا لیکن وہ سمجھ گیا کہ یہ ایک مذاق بن گیا ہے، دلہن کا انداز انتہائی دل کش تھا۔

ویڈیو کو انسٹاگرام پر کپل آفیشل نامی اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کیا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے اسے بہت پسند کیا، دلہن کے ڈانس کی تعریف کرتے اس کے حق میں بات کی جبکہ کچھ نے دلوں والے ایموجیز بھی بنا کر کمنٹ سیکشن میں بھیجے۔


 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer