فائرنگ سے زخمی شہری نے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیسے کیا؟

thief firing on citizen
کیپشن: Firing
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: صوبائی داراحکومت میں چوری، ڈکیتی، قتل و غارت، زیادتی جیسی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ شہری خوف کے مارے گھر سے نکلنے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔ پولیس ہو یا سیف سٹی کیمرے  جرائم کی روک تھام میں مثبت کردار ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

لاہورکے علاقے کاہنہ میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹا زخمی واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی ہے۔ گولیاں لگنے کے باوجود متاثرہ شہری نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا۔ فریاد نے ڈاکو سے پستول چھین کردوسرے ڈاکو کا بہادری سے مقابلہ کیا، متاثرہ شہری اور ڈاکو میں آمنےسامنے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔

فائرنگ کرنے والا دوسرا ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کرفرارہوگیا۔ زخمی شہری نے پکڑے گئے ڈاکو کو کاہنہ پولیس کے حوالے کردیا۔کاہنہ کا رہائشی فریاد بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپےنکلوا کرگھرلوٹا تھا کہ ڈاکوؤں نےفریاد کو گھر کے سامنے لوٹنے کی کوشش کی۔ ڈکیتی کا واقعہ شالیمارکالونی میں تین روز قبل پیش آیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سےزخمی ہونےوالے دونوں افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ گرفتار ہونے والے ایک ڈاکو کا تعلق گوجرانوالہ سےہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔