ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ صبا قمر پولیس آفیسر بن گئیں، تصویر وائرل

Saba Qamar Police Officer
کیپشن: Saba Qamar Police Officer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس( سٹی42 نیوز) پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر اپنے آنے والے نئے پراجیکٹ میں پولیس آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنی منفرد اداکاری کی بدولت انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنا الگ ہی مقام بنایا، صباقمر لکس سٹائل، ہم اور فلم فئیر ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں،  اداکارہ صبا قمر نے فنی سفر کا آغاز ٹی وی سیریز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا جس کے بعد شوخ اور چنچل اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی اداکاری سے لاکھوں مداح بنالیے ۔

اداکارہ صبا قمر بھی دوسری اداکاراؤں کی طرح سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں،  خوبرو اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں پنجاب پولیس کے یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ نے اپنے نئے کردار کے حوالے سے بتایا کہ ان کے نئے پراجیکٹ کا ٹائٹل سیریل کلر ہے جسے معروف ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرامہ مات جیسے پراجیکٹ کرنے کے بعد وہ رائٹر عمیرہ احمد کو انکار نہیں کرسکتی تھیں، اس سے قبل اداکارہ سونیا حسین نے اپنے مداحوں کو نئے آنے والے پروجیکٹ میں اپنے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے پہلی جھلک شیئرکی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer