سب سے زیادہ ای چالان کرنیوالی گاڑی ٹریفک پولیس نے دھر لی

سب سے زیادہ ای چالان کرنیوالی گاڑی ٹریفک پولیس نے دھر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( سٹی 42 ) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سنگین جرم، سب سے زیادہ ای چالان کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گئی، پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی نےشہر میں 160 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی۔

پولیس کے مطابق ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، اسی سلسلے میں ایک گاڑی کو شمالی چھاؤنی کےعلاقے میں روکا گیا، جس کو ٹریفک وارڈن نے اپنے ای چالان ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا تو پتہ چلا کہ گاڑی ایک سو ساٹھ بار ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

گاڑی مالک کے ذمہ 78 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد ہونے پر گاڑی تھانے میں بند کروا دی گئی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مہم میں اب تک 15 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا جا چکا ہے۔