ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے انکشافات

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کاکوئی آرمی چیف ایسا نہیں رہا جس سے انھوں نے ٹکراؤنہ کیا ہو،نون ٹوٹ کر رہے گی کو ئی وجہ نہیں نون سے شین نہ نکلے، نواز شریف کھل کر سامنے آگئے ، اب ان سے کھل کر سیاست ہوگی۔ نواز شریف کا سیاسی جنازہ پاکستان آئے گا سیاست نہیں آئے گی ۔ نواز شریف کے ساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس   کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  اپوزیشن کی یہ ہی پالیسی رہیں تو ایسا نہ ہو کہ عمران خان اگلے پانچ سال بھی لگا لے،دو ملاقاتوں کا ذکر کیا تو ملک میں طوفان آگیا ، نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے ، شہزاد اکبر نے بھی کہا کہ ہاں ملاقات ہوئی ، نواز شریف اشتہاری مجرم ہیں ،اداروں میں تصادم چاہتے ہیں ، نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔
 
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلےمیں بات کروں گا تینوں بعد میں میڈیا سے بات کریں گے،بھارت میں بانی ایم کیو ایم کو وہ کوریج نہیں ملی جو کل نواز شریف کو ملی ،ڈاکٹرکہتے ہیں کورونا کے بعد 6 ماہ صحت مند ہونے میں لگتے ہیں۔ نواز شریف بھگوڑا ہے،اس بھگوڑے کو بھارت میں لائیو دکھایا جارہا ہے۔شہباز شریف سے کچھ لوگوں کی ملاقاتیں ہورہی ہیں،شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 2 سے تین ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 15 سے 20افراد دسمبر سے پہلے پہلے نواز شریف کو چھوڑ جائیں گے،اگر نواز شریف کی یہی پالیسی رہی تو عمران خان اگلے پانچ سال بھی لے جائے گا۔ن لیگ دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو اس پر پابندی لگنی چاہئے۔یہ جنرل جیلانی کے جوتوں کی پیدا وار ہیں،یہ جرنیلوں کے جوتے چاٹ کر اوپر آئے۔نوازشریف صاحب آئو ناں پاکستان۔آئو چکی پیسو۔مقابلہ کرو ۔کوئی بھی کشمیریوں کے ساتھ  نہ رہے وہ اپنا حق لے لیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer