سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ پی آئی سی کوآخری مہلت

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ پی آئی سی کوآخری مہلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ہسپتالوں میں کام کرنےوالے پیرا میڈکس کی کونسل نہ بنانےکا معاملہ، ہائیکورٹ کی جواب کے لیےسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ پی آئی سی کوآخری مہلت، عدالت نےجواب جمع نہ کرانے کی صورت میں آئندہ سماعت پر سیکرٹری صحت اور ایم ایس پی آئی سی کو طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس شجاعت علی خان نےمحمد اقبال جاوید کی درخواست پرحکم جاری کیا، درخواست گزارکی جانب سے خواجہ طارق سہیل ایڈووکیٹ نےپنجاب حکومت،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ سمیت دیگرکو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کیا کہ تمام پروفیشنلز کے محکمانہ حقوق کےلیےکونسلزموجود ہیں۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسہتالوں میں پیرا میڈکس لاکھوں کی تعداد میں کام کررہے ہیں،، پیرا میڈیکس کےمسائل کے حل کے لیے کوئی کونسل یا ادارہ موجود نہیں،،پنجاب حکومت کی جانب سے24 نومبر2011 کو پیرا میڈیکس کی اپ گریڈیشن کےحوالے سےنوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے پیرا 7 میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ پیرا میڈیکس کےلیےکونسل بھی بنائی جائے گی،نو سال گزرنے کےباوجود پیرامیڈکس کی کونسل بنانے کے لیےکوئی قانون سازی نہیں کی گئی،، پیرا میڈیکس کےلیےکونسل نہ بنانا ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔

درخواست گزارنےاستدعا کی کہ عدالت ہسپتالوں میں کام کرنے والے پیرا میڈیکس کے لیےکونسل بنانےکا حکم دے۔

Shazia Bashir

Content Writer