ماں،2 بچے قتل،بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا بدبخت باپ گرفتار

ماں،2 بچے قتل،بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا بدبخت باپ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :ماں اور دو بچوں کو گھر میں پُراسرار طور  پر قتل کر دیا گیا،بیٹی کو کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا بدبخت باپ گرفتار کرلیا گیا۔

پہلا واقعہ سرگودھا میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے یوسف پارک میں 40 سالہ خاتون نسرین، اس کی 13 سالہ بیٹی ارم اور 2 سالہ بیٹے احمد کو قتل کر دیا گیا  جب کہ گھر کا سربراہ غائب ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ قتل کا انکشاف لاشوں سے بدبو آنے پر محلہ داروں کی نشاندہی پر ہوا جب کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ تینوں کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے لوگ کرایہ دار تھے، واقعے کے بعد گھر کے سربراہ غلام عباس کے لاپتا ہونے پر اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی فوری طور پر تفتیش شروع کردی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دیا۔

دوسرا واقعہ مظفر گڑھ میں پیش آیا جہاں  کئی مرتبہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں باپ نے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کاکہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ والد کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں اس سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یادرہے پنجاب میں جرائم کی شرح بڑھ گئی ہے،چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے علاوہ قتل وغارت،زیادتیوں کے واقعات عام ہوگئے ہیں، پولیس کے جرائم پیشہ افراد سے ملے ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer