ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلستان کالونی مصطفیٰ آباد میں لگا فلٹریشن پلانٹ جواب دے گیا

گلستان کالونی مصطفیٰ آباد میں لگا فلٹریشن پلانٹ جواب دے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: گلستان کالونی مصطفیٰ آباد میں لگا فلٹریشن پلانٹ جواب دے گیا، ناکارہ فلٹریشن پلانٹ سےاہل علاقہ پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پینے کا صاف پانی موجود ہے نہ ہی فلٹریشن پلانٹ کی ٹوٹیاں، یہ صورتحال صاف پانی فراہم کرنے والے مصطفیٰ آباد گلستان کالونی فلٹریشن پلانٹ کی ہے جو کہ دو ماہ سے خراب ہے۔

اہل علاقہ کہ مطابق فلٹریشن پلانٹ خراب ہونے کے باعث انہیں دو کلومیٹر دور جاکر پانی بھرنا پڑتا ہے، جو نہایت مشکل کام ہے۔ اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کے ساتھ ساتھ ان کے اطراف صفائی کی صورتحال بھی بہتر کی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer