ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حکومت کا نواز شریف سکول آف ایمینینس بنانے کا اعلان

 حکومت کا نواز شریف سکول آف ایمینینس بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  جنید ریاض: حکومت نے ملک بھر میں نواز شریف سکول آف ایمینینس بنانے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے ملک بھر میں نواز شریف سکول آف ایمینینس کے قیام کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پانچ سال کے دوران کل 1500 سکولز بنائے جائیں گے۔

 لاہور میں 12 سکولز قائم کیے جائیں گے,گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہر شہر میں 4 سکولز بنائے جائیں گے,سرگودھا، ملتان اور بہاولپور میں ہر شہر میں 4 سکولز قائم کیے جائیں گے,دیگر اضلاع میں 2،2 سکولز قائم ہوں گے,مذکورہ سکولز میں داخل ہونے والے بچوں کی ماہانہ فیس 4 ہزار روپے حکومت ادا کرے گی۔

پیف نے آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 دسمبر مقرر کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک بھر میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے اور باصلاحیت طلبہ کی تربیت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔