ویب ڈیسک :بلوچستان کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے سرکاری اسکولز بند رہیں گے۔
چمن میں پہلی جماعت سے ساتویں کلاس تک امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق، یہ امتحانات 16 نومبر سے 24 نومبر تک جاری رہیں گے، جبکہ 24 نومبر سے کلاس 8 کے امتحانات بلوچستان بورڈ کے تحت شروع ہوں گے۔
دوسری جانب پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک ہوں گی۔ تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگا۔