ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان میں مسافروں کو وائی فائی 7 کی سہولت کردی گئی  

عمان میں مسافروں کو وائی فائی 7 کی سہولت کردی گئی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمان میں مسافروں کے لئے وائی فائی 7 کی سہولت فراہم کردی گئی۔
 سطلنت عمان کے ایئرپورٹس دنیا بھر میں پہلے ہوائی اڈے آپریٹر بن گئے ہیں جہاں وائی فائی 7 کو متعارف کرایا گیا ہے جو ہوا بازی کی صنعت میں ڈیجیٹل ترقی کی علامت ہے۔
Huawei کے ساتھ شراکت میں متعارف کرایا گیا اپ گریڈ وائی فائی اب ملک کے ہوائی اڈوں پر مکمل طور پر کام کر رہا ہے جو تیز رفتار، مضبوط سیکیورٹی اور زیادہ قابل اعتماد رابطے کی جانب اہم قدم ہے۔تیز ترین وائی فائی کی سہولت ڈیپارچر ہالز، چیک ان کاؤنٹرز، ریٹیل اسپیسز اور ڈائننگ ایریاز پر فراہم کی گئی ہے جو مسافروں کے استعمال اور ہوائی اڈے کے اہم آپریشنز میں معاون ہے۔