بڑی خوشخبری، سونا سستا ہوگیا

بڑی خوشخبری، سونا سستا ہوگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آ گئی، ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 آج سونے کی قیمت میں 300 روپےکی کمی کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ریکارڈ کی جارہی ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 96 ہزار 167 روپے ہے۔

 دوسری جانب 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 471 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 68 ہزار 182 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 1 ہزار 986 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer