برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل پیٹرک سینڈرز دیگر مصروفیات کے ساتھ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملیں گے۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ معمول کی دفاعی مصروفیات کا دورہ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان یہ دفاعی مصروفیات اہمیت کی حامل ہیں، جنرل پیٹرک سینڈرز لاہور میں برطانیہ اور پاکستان کی پولو ٹیموں کا مقابلہ بھی دیکھیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن کا بتانا ہے کہ یہ دورہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات قائم رکھنے کے عزم کا اظہار ہے، 12 ماہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان متعدد دفاعی تبادلے ہوئے ہیں، مشترکہ نیول تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ فوجی دوروں کے تبادلے بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سر پیٹرک سینڈرز 6 ماہ قبل بھی پاکستان کے دورے پر آئے تھے اور اس دوران انہوں نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer