مبینہ کرپشن کیس ، عدالت کا مونس الٰہی کے خلاف تحریری فیصلہ جاری

 مبینہ کرپشن کیس ، عدالت کا مونس الٰہی کے خلاف تحریری فیصلہ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور کی احتساب عدالت نے مونس الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

 احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں (ق) لیگ کے رہنما مونس  الٰہی کو اشتہاری قرار دیا جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ مونس الٰہی پراسکیوشن کے الزامات میں عدالت میں پیش ہونے سے اجتناب کر رہے ہیں اس لیے عدالت انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ جب تک مونس الٰہی گرفتار نہیں ہوتے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔


 

Ansa Awais

Content Writer