ٹی 20 ورلڈ کپ؛ ہربھجن کی ٹیم سے بابراعظم باہر، کونسے پاکستانی کھلاڑی شامل؟

Harbhajan\'s T20 World Cup team of the tournament
کیپشن: Harbhajan's T20 World Cup team
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد)بھارتی ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو شامل نہیں کیا، ہربھجن نے اپنے 12 رکنی سکواڈ میں صرف ایک آسٹریلوی کھلاڑی کو شامل کیا۔

تفصیلات کےمطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے اور اس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کو شامل نہیں کیا ہے۔

ہربھجن نے سپورٹس کیپا کرکٹ کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا، "میں نے اپنی ٹیم کا انتخاب مکمل طور پر پرفارمنس کی بنیاد پر کیا ہے اور ان کھلاڑیوں نے T20 ورلڈ کپ میں کیسی کارکردگی دکھائی ہے۔"

 ہربھجن نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور محمد رضوان کو اوپننگ کے لئے منتخب کیا، علاوہ ازیں وکٹ کیپنگ بھی کریں گے۔پاکستان کے آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں جب کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان کے  روایتی حریف رویندرا جدیجا اور جسپریت بمراہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ولیم سن،فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ بھی ہربھجن کی ٹیم کا حصہ ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج پہلی بار اپنے سر سجانے والی آسٹریلیا کا صرف ایک کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی سب سے قیمتی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا ہے۔ بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer