ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

Gold price decreases
کیپشن: Gold
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ڈالر کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی اورعالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1862 ڈالر ہوگئی۔ پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ  قیمت میں 2850 روپے کمی ہوئی ہے۔ دس گرام  سونے کی قیمت میں  2444 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

 قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 22 ہزار روپے ہوگئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 4 ہزار 595 روپے ہوگئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر