ویب ڈیسک : برائلر مرغی کا گوشت 12 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا،ریٹ 357 روپے کلو پر پہنچ گیا،انڈے 185 روپے فی درجن پر پہنچ گئے۔
برائلر مرغی کا گوشت 12 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ریٹ میں 12 روپے اضافہ سے برائلر مرغی کا گوشت 357 روپے فی کلو ہوگیا۔زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 238 اور پرچون ریٹ 246 روپے مقررکردیا گیا۔فارمی انڈے ایک روپے درجن اضافہ سے 185 روپے فی درجن ہوگئے۔فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 430 روپے ہوگیا۔